چیئرمین پی ٹی آئی کو سزا دینے والے جج ہمایوں دلاور انگلینڈ روانہ
ذرائع کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور کی لندن ٹریننگ کیلئے
نامزدگی کے حوالے سے 4 اگست کا خط سامنے آیا ہے جس میں جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ
نے جج ہمایوں دلاور کو جوڈیشل ٹریننگ کے لیے نامزد کیا ہے۔
خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ جج فیضان
حیدر کی جگہ جج ہمایوں دلاور کا نام تربیت کے لیے شامل کیا جائے۔ جج ہمایوں دلاور
13 اگست تک لندن کی یونیورسٹی آف ہل میں ٹریننگ میں شرکت کریں گے۔