عمران خان کی گرفتاری لیکن اس وقت بشریٰ بی بی کہاں تھیں؟ پتہ چل گیا
سیشن عدالت کی جانب سے عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں تین سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سز اسنائے جانے کے بعد انہیں لاہور کی رہائشگاہ زمان پارک سے گرفتار کر لیا گیاہے ۔
نجی ٹی وی نے ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ پولیس جب عمران خان کو گرفتار کرنے کیلئے زمان پارک پہنچی تو ایک ہی گاڑی گھر کے اندر داخل ہوئی جہاں عمران خان کے ہمراہ ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور کچھ کارکنان موجود تھے ، کارکنان یا عمران خان کی جانب سے گرفتاری کے خلاف کسی قسم کی کوئی مزاحمت سامنے نہیں آئی، انہیں گرفتار کرتے ہوئے گاڑی میں بٹھایا گیا اور لے کر سیدھا اسلام آباد کیلئے براستہ موٹر وے روانہ ہو گئے ۔
عمران خان کی گرفتاری کے باعث احتجاج کے پیش نظر لاہور اور اسلام آباد میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے اور کارکنان کی فہرست بھی مرتب کر لی گئیں ہیں، احتجاج کی صورت میں کریک ڈاﺅن متوقع ہے