Shocking video of high-rise crane collapse in New York نیویارک میں بلند و بالا کرین گرنے کی دل دہلا دینے والی ویڈیو

 نیویارک: امریکی شہر نیویارک میں ایک اونچی کرین گرنے کی حیران کن ویڈیو سامنے آئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق نیویارک میں کرین گرنے سے 6 افراد زخمی ہوگئے، مین ہیٹن کے علاقے میں 54 منزلہ زیر تعمیر عمارت پر نصب کرین کے انجن میں آگ لگ گئی جس کے باعث حادثہ پیش آیا۔ 




زخمیوں میں دو فائر فائٹرز بھی شامل ہیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق آتشزدگی کے باعث تعمیراتی کرین جزوی طور پر ٹوٹ گئی جس کے باعث 16 ٹن کنکریٹ اور ملبہ سڑکوں پر گر گیا۔